کورونا وائرس چینی جیل میں بھی پہنچ گیا، پولیس اہلکاروں سمیت کتنے افراد متاثر ہو گئے؟ نئی پریشانی

کورونا وائرس چینی جیل میں بھی پہنچ گیا، پولیس اہلکاروں سمیت کتنے افراد متاثر ...
کورونا وائرس چینی جیل میں بھی پہنچ گیا، پولیس اہلکاروں سمیت کتنے افراد متاثر ہو گئے؟ نئی پریشانی

  



بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) خوفناک تیزی سے پھیلتے ہوئے موذی کورونا وائرس نے چینی حکومت کو نئی پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق کورونا وائرس پھیلتا ہوا چین کی کئی جیلوں تک جا پہنچا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اب تک 450قیدی اور جیلوں میں تعینات پولیس اہلکار اس وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور ماہرین خدشہ ظاہر کر رہے ہیں کہ جیلوں کے ماحول کے پیش نظر وہاں اس وائرس کے پھیلنے کی شرح خوفناک حد تک تیز ہو سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یغور مسلمانوں کی اکثریت والے چینی صوبے ژن جیانگ کی جیلوں میں بھی کورونا وائرس کے کئی مریض سامنے آ چکے ہیں۔چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس سے صوبہ ہیوبی سب سے زیادہ متاثر ہے اور اسی صوبے کی جیلوں میں سب سے زیادہ 220کیس سامنے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ اب تک کورونا وائرس سے مجموعی طور پر چین میں 2ہزار 239ہلاکتیں ہو چکی ہیں اور ساڑھے75ہزار لوگ اس وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی