سماجی ویب سائٹ پر ملاقات کے بعد نوجوان لڑکی اپنی سالگرہ کے دن محبوب سے ملاقات کرنے پہنچ گئی لیکن پھر وہاں ایسا کام ہو گیا کہ اس نے سوچا بھی نہ تھا
ولنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک برطانوی لڑکی کی ڈیٹنگ ایپلی کیشن ’ٹنڈر‘ پر نیوزی لینڈ کے ایک نوجوان سے ملاقات ہوئی اور وہ اگلے ہی روز اس سے ملنے چلی گئی جہاں لڑکے نے اس کے ساتھ ایسا کام کر ڈالا کہ آئندہ کوئی لڑکی کسی اجنبی سے یوں ملنے جاتے سو بار سوچے گی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق اس 22سالہ لڑکی کا نام گریس میلینی تھا جو یونیورسٹی کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد دنیا کی سیر کے لیے نکلی اور نیوزی لینڈ جا پہنچی۔ وہاں اس کی ٹنڈر پر 28سالہ نوجوان سے ملاقات ہوئی۔ اگلے روز گریس کی سالگرہ تھی اور وہ اپنی سالگرہ کے دن نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں اس نوجوان سے ملنے پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق نوجوان اسے اپنے اپارٹمنٹ میں لے گیا اور جنسی تعلق کے بعد اسے پھندہ دے کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عدالت میں بتایا گیا کہ گریس کو قتل کرنے کے بعد قاتل نے اس کی لاش کی تصاویر بنائیں، فحش فلمیں دیکھیں اور ٹنڈر پر اگلے روز ملاقات کے لیے نئی لڑکی تلاش کی۔ گریس کے قتل کا یہ ہولناک واقعہ 2018ءمیں پیش آیا تھا۔ اب اس کے قاتل کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ میں عام طور پر عمر قید میں 10سال بعد پیرول پر رہائی مل جاتی ہے لیکن اس سفاک قاتل کے لیے عدالت نے حکم دیا ہے کہ اسے 17سال تک پیرول پر رہائی نہیں ملے گی۔