سکھر میں حساس ادارے کی اطلاع پر انتظامیہ کا بڑی فلور مل پرچھاپہ،ذخیرہ کی گئی آٹے اور گندم کی ہزاروں بوریاں برآمد

سکھر میں حساس ادارے کی اطلاع پر انتظامیہ کا بڑی فلور مل پرچھاپہ،ذخیرہ کی ...
سکھر میں حساس ادارے کی اطلاع پر انتظامیہ کا بڑی فلور مل پرچھاپہ،ذخیرہ کی گئی آٹے اور گندم کی ہزاروں بوریاں برآمد

  



سکھر(این این آئی)سکھر میں ضلعی انتظامیہ کا فلور مل پر چھاپہ،ذخیرہ کی گئی آٹے اور گندم کی ہزاروں بوریاں برآمد، فلور مل کو سیل کردیا گیا، کاروائی ایک حساس ادارے کی اطلاع پر کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سکھر کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور انداز میں کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اور ان کی ملوں اور گوداموں پر اس حوالے سے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ سکھر کی ضلعی انتظامیہ نے ایک حساس ادارے کی اطلاع پر سکھر شکارپور روڈ پر واقع جونیجو فلور مل پر اچانک چھاپہ مارا اور وہاں پر ذخیرہ کی گئی آٹے اور گندم کی ہزاروں بوریاں اور بیگز برآمد کرلیے اور فلور مل کو سیل کردیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق چھاپے کے دوران فلور مل سے گندم کی بھری سو کلو والی 38 250 بوریاں، 40 کلو آٹے کے 326 بیگز برآمد کیے گئے ہیں جبکہ 10 کلو والے آٹے کے ہزاروں بیگز بھی برآمد کیے گئے ہیں،ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مل مالکان کے خلاف ذخیرہ اندوزی کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی سکھر کی ضلعی انتظامیہ نے صالح پٹ شہر کے علاقے میں واقع بیوپاریوں کے گوداموں پر چھاپے مارکر غیرملکی سامان اور گندم اور چینی کی بوریوں کی بڑی مقدار برآمد کی تھی اور چار بیوپاریوں کو گرفتار بھی کرلیا تھا تاہم فلور مل پر چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /سکھر