”پہلے گاڑی سے نیچے اتریں تاکہ میں آپ کے ساتھ۔۔۔“ ڈرامے ’بڑے اچھے لگتے ہیں‘ کی اداکارہ چاہت کھنہ کو ٹیکسی ڈرائیور نے ہراسانی کا نشانہ بناڈالا

”پہلے گاڑی سے نیچے اتریں تاکہ میں آپ کے ساتھ۔۔۔“ ڈرامے ’بڑے اچھے لگتے ہیں‘ ...
”پہلے گاڑی سے نیچے اتریں تاکہ میں آپ کے ساتھ۔۔۔“ ڈرامے ’بڑے اچھے لگتے ہیں‘ کی اداکارہ چاہت کھنہ کو ٹیکسی ڈرائیور نے ہراسانی کا نشانہ بناڈالا

  



ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی ڈرامہ ’بڑے اچھے لگتے ہیں‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ چاہت کھنہ بھی جنسی ہراسگی کا نشانہ بن گئیں۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکارہ کو ایک ٹیکسی ڈرائیور نے جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا جسے انہوں نے ایئرپورٹ جانے کے لیے بک کیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا ہے کہ ”میں ٹیکسی میں بیٹھی اور ابھی ہم کچھ دور ہی گئے تھے کہ ڈرائیور نے مجھے پہچان لیا اور سڑک کنارے ٹیکسی روک کر کہنے لگا کہ ’پہلے آپ نیچے اتریں، مجھے آپ کے ساتھ سیلفی بنانی ہے۔‘

چاہت کھنہ نے بتایا کہ ”میں نے ڈرائیور سے کہا کہ گاڑی چلاﺅ، میں نیچے نہیں اتروں گی۔ میں اس کے روئیے سے خوفزدہ ہو گئی اور فون پر اپنے ایک دوست سے رابطہ کرنے کی کوشش کرنے لگی۔ ڈرائیور نے گاڑی وہیں روکے رکھی اور مصر رہا کہ میں نیچے اتروں۔ اس کا اصرار جب برقرار رہا تو میں نے اسے کہا کہ میں پولیس کو فون کرنے لگی ہوں، میرے فون میں ایک چِپ لگی ہوئی ہے اور میرے کال کرتے ہی اس چِپ کے ذریعے پولیس لوکیشن ٹریس کرکے دو منٹ میں یہاں پہنچ جائے گی۔ ڈرائیور نے یہ بات سنی تو گاڑی چلانی شروع کر دی اور مجھے ایئرپورٹ پر لے گیا۔ڈرائیور کی اس حرکت کی وجہ سے میں لیٹ ہو گئی اور مجھے پرواز پکڑنے میں کافی مشکل درپیش آئی۔“

مزید : تفریح