فیس بک پر دوستی اور محبت، لیکن شادی سے پہلے دولہا نے زہر پی لیا، پھر دلہن نے ایسا کام کر دیا کہ ہر کوئی دعائیں کرنے لگا

فیس بک پر دوستی اور محبت، لیکن شادی سے پہلے دولہا نے زہر پی لیا، پھر دلہن نے ...
فیس بک پر دوستی اور محبت، لیکن شادی سے پہلے دولہا نے زہر پی لیا، پھر دلہن نے ایسا کام کر دیا کہ ہر کوئی دعائیں کرنے لگا

  



کان پور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک لڑکے لڑکی کو ایک دوسرے سے فیس بک پر محبت ہوئی جو شادی تک جا پہنچی مگر آپ یہ سن کر افسردہ رہ جائیں گے کہ شادی کے دن معمولی جھگڑا ہونے پر دولہا دلہن دونوں نے زہر کھا لیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ بھارتی شہر کان پور میں پیش آیا ہے جہاں شادی کے دن اپنی دلہن سے جھگڑے کے بعد پہلے دولہا نے زہر پیا اور پھر دلہن نے بھی صدمے میں زہر کی شیشی منہ کو لگا لی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں کو فوری طور پر ایل ایل آر ہسپتال لیجایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے تاہم دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور ان کے خاندان ان کی زندگیوں کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ”تاحال ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ دولہا دلہن نے اپنی شادی کے دن یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔ 23سالہ دلہن کا تعلق کان پور کے علاقے ہرش نگر سے ہے جبکہ 25سالہ دولہا کملا ٹاور کا رہائشی ہے۔ دونوں کو فیس بک پر ایک دوسرے سے محبت ہوئی اور گھر والوں کی رضامند سے گزشتہ سال اپریل میں ان کی منگنی ہوئی تھی۔ ان کے گھر والوں نے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر ان دونوں میں جھگڑا ہوا تھا جس پر انہوں نے یہ اقدام اٹھایا لیکن حتمی طور پر کسی کو معلوم نہیں کہ ان کے درمیان کیا بات ہوئی تھی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس