اداکارہ پامیلا اینڈرسن سے 12روز کی شادی اور پھر علیحدگی، لیکن تین ہفتوں بعد ہی جان پیٹر نے کس سے منگنی کر لی؟ نام سامنے آ گیا

اداکارہ پامیلا اینڈرسن سے 12روز کی شادی اور پھر علیحدگی، لیکن تین ہفتوں بعد ...
اداکارہ پامیلا اینڈرسن سے 12روز کی شادی اور پھر علیحدگی، لیکن تین ہفتوں بعد ہی جان پیٹر نے کس سے منگنی کر لی؟ نام سامنے آ گیا

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) 74سالہ ہالی ووڈ پروڈیوسر جان پیٹرز اور 52سالہ ہالی ووڈ اداکارہ پامیلا اینڈرسن نے دو ماہ قبل شادی کی جوصرف12دن تک چل سکی اور اب پامیلا سے طلاق کے تین ہفتے بعد جان پیٹرز نے جولیا برن ہیم کے ساتھ منگنی کر لی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق جان پیٹرز کی اس وقت بھی کسی اور خاتون کے ساتھ منگنی چل رہی تھی جب پامیلا اینڈرسن نے انہیں ٹیکسٹ میسج کیا اور شادی کی پیشکش کی۔ اس میسج پر جان نے اس خاتون کے ساتھ منگنی توڑ ڈالی اور پامیلا کے ساتھ شادی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق طلاق کے بعد جان پیٹرز کا ایک مبینہ بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے پامیلا اینڈرسن پر الزام عائد کیا کہ ”پامیلا اینڈرسن میرا استعمال کرکے اپنا 2لاکھ ڈالر کا قرض اتارنا چاہتی تھی۔“تاہم بعد ازاں ایک اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اس بیان کی تردید کر دی اور کہا کہ ”پامیلا کے ساتھ طلاق کے بعد میں نے کوئی بیان جاری ہی نہیں کیا۔“ انہوں نے کہا کہ ”میں پامیلا کو اس وقت سے محبت کرتا ہوں جب اس کی عمر 20سال تھی اور میں اب بھی اس سے محبت کرتا ہوں۔ ہم دوست ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ “

مزید : تفریح