بہنوئی کے ساتھ چار سال کے معاشقے کے بعد نوجوان لڑکی محبت میں اندھی ہو گئی، پھر اپنی ہی بہن کے ساتھ ایسا شرمناک کام کر دیا کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

 بہنوئی کے ساتھ چار سال کے معاشقے کے بعد نوجوان لڑکی محبت میں اندھی ہو گئی، ...
 بہنوئی کے ساتھ چار سال کے معاشقے کے بعد نوجوان لڑکی محبت میں اندھی ہو گئی، پھر اپنی ہی بہن کے ساتھ ایسا شرمناک کام کر دیا کہ آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگائیں گے

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں اپنی بڑی بہن کے شوہر کے ساتھ چار سال معاشقے کے بعد چھوٹی بہن نے ایسا ہولناک کام کر ڈالا کہ سن کر ہی آدمی کانپ اٹھے۔ دی سن کے مطابق 29سالہ صبا خان نامی اس لڑکی کا چار سال قبل اپنی بڑی بہن صائمہ کے شوہر حفیظ رحمان کے ساتھ تعلق قائم ہوا۔ چار سال یہ معاشقہ چلا۔ اس دوران صبا نے ایک جادوگرنی کو 5ہزار پاﺅنڈ دیئے اور اسے کہا کہ وہ اس کی بہن صائمہ کو جادو کے ذریعے قتل کر دے۔

ملزمہ صبا اپنے بہنوئی کی محبت میں اس قدر اندھی ہو چکی تھی کہ جب جادوگرنی کے ذریعے کام نہ کروا سکی توگزشتہ دنوں اس نے خنجر سے وار کرکے اپنے ہاتھوں سے اپنی بہن کو موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ ملزمہ نے خنجر سے پہلے صائمہ کا گلہ کاٹ کر اسے قتل کیا۔ اس پر بھی اسے چین نہ پڑا اور وہ صائمہ کے جسم پر خنجر سے مسلسل وار کرتی رہی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے 68بار مقتولہ کے جسم میں خنجر گھونپا۔

قتل کی یہ لرزہ خیز واردات 2016ءمیں ہوئی تھی اور 2017ءمیں جرم ثابت ہونے پر صبا کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ اب یہ کہانی ایک ڈاکومنٹری کی صورت میں دنیا کو دکھائی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ صبا نے نہ صرف اپنی بہن کو جادوگرنی کے ذریعے قتل کرانے کی کوشش کی بلکہ اس نے زہر بھی خریدا اور ایک زہریلا سانپ بھی خریدا تاہم ان سے بھی کسی طرح اس کی بہن بچ گئی۔ صبا اپنی بہن کو راستے سے ہٹا کر اپنے بہنوئی کے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی۔

مزید : برطانیہ