ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ختم، پاکستان کو جون 2020 تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ختم، پاکستان کو جون 2020 تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ
ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ختم، پاکستان کو جون 2020 تک گرے لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ

  



پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے پیرس میں ہونے والا ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔

اجلاس کے اختتام پر اس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیر برائے ریونیو حماد اظہر کی سربراہی میں وفد نے کی ۔ 16 سے 21 فروری تک جاری رہنے والے اجلاس میں پاکستان کی مختلف شعبوں میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں 9 اضافی امور کا احاطہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو جون 2020ءتک گرے لسٹ میں برقرار رکھا جائے گا، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو چند شعبوں میں مزید محنت کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ جون میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی