ملتان سطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

ملتان سطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی
ملتان سطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ کے 5ویں ایڈیشن کے تیسر ے میچ میںملتان سلطانز نے لاہور قلندر کوشکست دے دی ۔لاہور قلندر نے 7وکٹوں کے نقصان پر 138رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ملتان سلطانز نے ہدفہ پاچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔

ملتانز سلطانز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ۔ملتان سلطانز کے باولر معین علی نے سیٹ اوپنر کرس لین کو 39رنز اور فخر زمان کو 19رنز پر ایک ہی اوور میں آوٹ کیا ۔ڈنک 3سکور بنا کر رن آوٹ ہوئے ،محمد حفیظ 14رنز بنا کر عمران طاہر کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ویلاز 19سکور بنا کر عمران طاہر کی گیند پر بولڈ ہوئے ،ڈ ی ویز 3سکور بنا کر محمد الیاس کی گیند پر آوٹ ہوئے،حارث روف صفر سکور پر محمد الیاس کی گیند پر آوٹ ہوئے اور شاہین آفریدی 2رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آوٹ ہوئے ۔ملتان سطانزکی جانب سے محمد الیاس ،عمران طاہر اور معین علی نے دو ،دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سہیل تنویر نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔

138رنز کے جواب میں ملتان سلطانز نے بیٹنگ شروع کی تو جیمز وینس 18رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر آوٹ ہو گئے ،معین علی 11رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے ،شان مسعود 38رنز بنا کر ویز کی گیند پر آوٹ ہوئے ،ریلے روسو 32سکور بنا کر حارث روف کی گیند پر آوٹ ہوئے ،شاہد آفریدی 21سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔اس طرح ملتان سلطانز نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا ۔

مزید : PSL /PSL News Update