پاکستان کا امریکہ اور طالبان امن معاہدے کے اعلان کا خیر مقدم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کی جانب سے امریکہ اور طالبان کے امن معاہدے کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ امریکہ اور طالبان کے براہ راست مذاکرات کی حمایت کی،پاکستان شروع سے اب تک اس معاہدے کا سہولت کاررہا ہے، ہمیں 29فروری کو معاہدے پر دستخط کا انتظار ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکہ طالبان معاہدہ بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا ، امید ہے افغان جماعتیں اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائیں گی اور پائیدار امن و استحکام اور سیاسی تصفیے کےلئے کام کریں گی،پاکستان پر امن، مستحکم، متحد، جمہوری اور خوشحال افغانستان کیلئے حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔