علی عظمت کے الزام پر علی ظفر بھی میدان میں آگئے ،ویڈیو پیغام میں مزاحیہ طریقے سے جواب دے دیا

علی عظمت کے الزام پر علی ظفر بھی میدان میں آگئے ،ویڈیو پیغام میں مزاحیہ طریقے ...
علی عظمت کے الزام پر علی ظفر بھی میدان میں آگئے ،ویڈیو پیغام میں مزاحیہ طریقے سے جواب دے دیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گلو کار علی عظمت نے پی ایس ایل کے گانے ”تیار ہو“کی ناکامی کی ذمہ داری علی ظفر پر عائد کی تو گلو کار علی ظفر بھی میدان میں آگئے ،خود پر تنقید کا مزاحیہ انداز میں جواب دے دیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو پیغام میں علی ظفر نے کہا کہ اگر آپ کی زندگی میں کوئی بھی مسئلہ ہو، چاہے وہ کوئی بھی سماجی ، ازدواجی ، کاروباری ہی کیوں نہ ہو اس کے ذمہ دار آپ با لکل نہیں ہیں بلکہ میں ہوں کیونکہ میں اتنا طاقتور ہوں کہ میرے لئے تو بڑے بڑے بلاگرز کام کرتے ہیں۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اس کا ذمہ دار میں ہوں، کیوں کہ میں اتنا طاقتور ہوں، میرے پیرول پر بلاگرز ہیں بھائی جان، کیمبرج انالیٹیکا کیا ہے؟ ٹرمپ کیا ہے؟ ٹرمپ کو کس نے منتخب کروایا ہے؟ آپ کے بھائی نے، آپ اپنے کمرے میں میری تصویر فریم کروا کر لگائیں اور روزانہ اسے ٹھاہ ٹھاہ کریں ، دل ہلکا ہوگا اور غصہ بھی کم ہوگا۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں خود آکر وہاں کھڑا ہوجاوں اور آپ مجھے ماریں تو اس کے لیے بھی بھائی حاضر ہے۔ویڈ یو پیغام کے اختتام پر پیچھے سے کسی نے گانا ”پھر سیٹی بجے گی “چلا یا تو علی ظفر نے ہاتھ جوڑ کر کہا کہ بند کرو اس منحوس گانے کو ۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔

مزید : تفریح