بچے دانی کے کینسر میں مبتلا خاتون صحتیابی کی دعا کرنے گئی تو 3 ملزمان نے اسے پکڑ لیا، ایسا کام کردیا کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

بچے دانی کے کینسر میں مبتلا خاتون صحتیابی کی دعا کرنے گئی تو 3 ملزمان نے اسے ...
بچے دانی کے کینسر میں مبتلا خاتون صحتیابی کی دعا کرنے گئی تو 3 ملزمان نے اسے پکڑ لیا، ایسا کام کردیا کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا

  



نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اوڈیشہ میں 35 سالہ خاتون کے ریپ کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، متاثرہ خاتون سرطان کی مریضہ ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق 35 سالہ خاتون بچے دانی کے کینسر میں مبتلا ہے، بدھ کی شام وہ ریاست اوڈیشہ کے ضلع کیندار پارا کے ایک مندر میں اپنی صحتیابی کیلئے پوجا میں مصروف تھی ، اسی دوران 3 لوگ آئے اور اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

ملزمان کی جانب سے زیادتی کی کوشش پر خاتون نے مزاحمت کی اور چیخنا چلانا شروع کردیا جس پر وہ موقع سے فرار ہوگئے۔ خاتون نے پولیس سے رجوع کیا جس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ تیسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

مزید : جرم و انصاف