ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کے بعد ایران کو زور دار جھٹکا دیتے ہوئے بلیک لسٹ کردیا
پیر س(ڈیلی پاکستان آن لائن)فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف)نے ایران کو انسداد عالمی دہشت گردی کی مالی معاونت کے طے شدہ اصولوں کی پاسداری میں ’ناکامی‘ پر بلیک لسٹ کردیا۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کےمطابق پیرس میں قائم ایف اے ٹی ایف نے مذکورہ فیصلہ لینے سے قبل تہران کو خبردار کیا تھا کہ وہ انسداد دہشت گردوں کی فنانسنگ کے قوائد کی پاسداری کرے۔ایف اے ٹی ایف نے ایران کے تھوڑی گنجائش رکھتے ہوئے کہا کہ ممالک کو چاہیے کہ وہ آزادانہ طور پر انسداد کے اقدامات اٹھائے۔اس ضمن میں کہا گیا کہ ایران کے ساتھ لین دین کی مزید جانچ پڑتال ہوگی، ایران میں فنانسنگ تنظیموں کا سخت بیرونی آڈٹ ہوگا اور ایران کے ساتھ کام کرنے والے بینکوں اور کاروباری اداروں پر بھی دبا ڈالا جائیگا۔غیر ملکی کاروباری اداروں کا کہنا ہےکہ ایف اے ٹی ایف کے قوانین کے مطابق ایران کی تعمیل اہم ہے اگر تہران سرمایہ کاروں کو راغب کرناچاہتا ہے۔انہوں نےکہا کہ خاص طور پرایسے وقت میں جب امریکا نے ایران کےساتھ جوہری معاہدہ2015منسوخ کرکے تہران پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کی مختلف شعبوں میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں 9 اضافی امور کا احاطہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو جون 2020ءتک گرے لسٹ میں برقرار رکھا جائے گا، ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان کو چند شعبوں میں مزید محنت کی ضرورت پر زور دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ جون میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔