این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ سے زائد خوراکیں تقسیم کردیں

این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ سے زائد خوراکیں تقسیم کردیں
این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ سے زائد خوراکیں تقسیم کردیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے ملک بھر میں کورونا ویکسین  کی پانچ لاکھ  زائد خوراکیں تقسیم کردیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اب تک کورونا ویکسین کی مجموعی طور پر پانچ لاکھ چار ہزار 500  خوراکیں تقسیم کی جاچکی ہیں۔ پنجاب کو ایک لاکھ 88 ہزار جبکہ سندھ کو دو لاکھ چار ہزار خوراکیں فراہم  کر دی گئی ہیں۔ 

خیبر پختونخوا میں 44 ہزار، بلوچستان میں 21 ہزار، اسلام آباد میں ساڑھے 23 ہزار، آزاد کشمیر میں 16 ہزار جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا ویکسین کی آٹھ ہزار خوراکیں پہنچادی گئی ہیں۔ کورونا کی یہ ویکسین طبی عملے کو لگائی جائے گی۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -