مریم نواز کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ تھی، عوام ان کی سیاسی منافقت سے بیزار ہو چکے: سینیٹر شبلی فراز

مریم نواز کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ تھی، عوام ان کی سیاسی منافقت سے ...
مریم نواز کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ تھی، عوام ان کی سیاسی منافقت سے بیزار ہو چکے: سینیٹر شبلی فراز

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف کی پریس کانفرنس تضادات کا مجموعہ تھی، ایک

سانس میں الیکشن کمیشن کی تعریفیں، دوسرے میں انتظامیہ کی نااہلی جبکہ تیسرے سانس میں دھاندلی کا واویلا مچایا جارہا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر انتظامیہ نااہل ہے تو پھردھاندلی کیسے ہوئی؟  یہ کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟قوم ان بے نامی کرداروں سے خوب واقف ہے،یہ وہی کردار ہیں جو کہتے تھے "لندن تو کیا میری پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں"ہے. انہوں نے کہا کہ جو الیکشن یہ جیتیں وہ شفاف، جہاں ہاریں وہاں دھاندلی کا شور،عوام ان کی سیاسی منافقت سے بیزار ہو چکے ہیں،جہاں یہ جیتے ہیں وہاں پر بھی تحریک انصاف کی حکومت تھی ،  دھونس،دھمکی، دھاندلی ہمیشہ سے ان کا شیوہ رہا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ آج ادارے آزاد اور فعال ہیں، الیکشن کمیشن کھل کر بول رہاہے، کیا ماضی میں ایسی مثال ملتی ہے؟یہ جتنا مرضٰ شور کر لیں این اے 75 ڈسکہ کا الیکشن تحریک انصاف جیت چکی ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -