سپورٹس راؤنڈ اپ

سپورٹس راؤنڈ اپ

  

 پاکستان کو کبڈی کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو ایشیا کبڈی کپ 2022اور عالمی کبڈی کپ2024 کی میزبانی مل گئی  ہے۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل  محمد سرور رانا نے کہا ہے کہ رواں سال ننکانہ صاحب میں انٹرنیشنل کبڈی ٹورنامنٹ  اور کرتاپور راہ داری میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان  3میچزکھیلے جائیں گے،بھارتی کبڈی ٹیم کیساتھ معروف کرکٹر سدھو بھی آئیں گے،دونوں ممالک کی کبڈی فیڈریشنز میں معاملات طے پاگئے ہیں،دنیا بھر کے سکھ کرتارپور میں دونوں ٹیموں کے مابین میچز کے منتظر ہیں، پاکستان کبڈی فیڈریشن کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے،حکومت اور ملٹی نیشنل اداروں سے درخواست ہے کہ روایتی کھیل کی سرپرستی کریں۔

مسٹر پنجاب تن سازی کے مقابلے28فروری کو 

پنجاب باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام مسٹر پنجاب تن سازی کے مقابلے28فروی کو لاہور میں ہونگے۔پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر شیخ فاروق اقبال نے بتایاکہ مقابلوں کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور ان مقابلوں میں پنجاب بھر سے نو ڈویڑنوں کے تن ساز حصہ لیں گے جن میں فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگو،ساہی وال، ملتان،ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور شامل ہیں،27فروری کو ایونٹ میں شرکت کرنے والی کے ٹیموں کے کھلاڑی لاہور پہنچیں گے، اور اسی روز ہی منیجرز میٹنگ ہوگی جس میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائیگا۔ 

  ورلڈ آرچری آن لائن سیریز، پاکستان کے 150 سے زائد مرد و خواتین کی شرکت

ورلڈ آرچری آن لائن سیریز، پاکستان کے 150 سے زائد مرد اور خواتین کی شرکت،ورلڈ آرچری آن لائن سیریز میں دنیا بھر سے چار ہزار سے زائد آرچرز نے حصہ لیا، پاکستان کے 150 سے زائد مرد اور خواتین کے مقابلوں میں سندھ کی عبیرہ نے ساتویں پوزیشن حاصل کرلی۔انہوں نے سیریز فور میں پاکستان بھر میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کی۔پاکستان کی عبیرہ منیر نے ورلڈ آرچری آن لائن سیریز اسٹیج فور میں کامیابی حاصل کرلی۔انھوں نے ورلڈ کے 4 ہزار تیر اندازوں کے درمیان مقابلوں میں ساتویں پوزیشن حاصل کی۔

                                    تتلی کی طرح اُڑوں، مکھی کی طرح ڈنک مارو، ثانیہ مرزا

پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ، بھارتی معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی گلابی فراک مداحوں کو خوب بھا گئی ہے۔ثانیہ مرزا بہترین ٹینس کھلاڑی ہونے کے ساتھ  خوش لباس بھی ہیں، ثانیہ مرزا اپنے پہناوے کو کتنی اہمیت دیتی ہیں یہ اندازہ اْن کی انسٹا گرام پوسٹس سے بھی لگایا جا سکتا ہے۔ثانیہ مرزا کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ گلابی رنگ کی ایک خوبصورت فراک میں نظر آ رہی ہیں، ثانیہ مرزا نے تصویر بنواتے ہوئے اپنی فراک کو تتلی کے پروں کی مانند پھیلایا ہوا ہے اور اس انداز میں نہایت حسین نظر آرہی ہیں۔

 سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال شکست سے دوچار

آسٹریلین اوپن میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا، سابق عالمی نمبر ایک رافیل نڈال شکست سے دوچار ہو گئے، میچ کا اسکور تین دو رہا۔میلبرن کے بلیو ٹینس کورٹ پر بڑا مقابلہ، سیڈ ٹورافیل نڈال کا سِٹسیپاس سے جوڑ پڑا۔ پہلے دونوں سیٹس میں رافیل نڈال نے فتح سمیٹی، یونانی حریف کے خلاف خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ سِٹسیپاس نے کم بیک کرتے ہوئے ٹائی بریک پر تیسرا سیٹ جیت لیا، نمبر پانچ سِٹسیپاس کا مورال ہائی، دوسرے یعنی چوتھے سیٹ میں چھ چار کی فتح اپنے نام کی۔ انہوں نے فیصلہ کن سیٹ میں بھی یہی جوش دکھایا، سات پانچ کی جیت سے نام کمایا۔ چار گھنٹے چار منٹ کا ٹف ٹائم، تھکاوٹ سے نڈھال رافیل نڈال کو اپ سیٹ شکست ہوئی۔روسی کھلاڑی اسلن نے بلغارین حریف گریگور ڈیمٹروو کو ہرا کر باہر کر دیا، کورونا کے بعد ٹینس شائقین کے سامنے تگڑے مقابلے مرکز نگاہ ہیں۔

ٹوکیو اولمپکس، نئے قواعد و ضوابط کا اعلان

 انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کورونا وائرس کے باعث ٹوکیو اولمپکس2021 کے لئے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کہا کہ کوئی بھی ایتھلیٹ ٹوکیو میں وقت سے پہلے نہیں آئے گا اور نہ ہی زیادہ دیر رک سکے گا۔ میگا ایونٹ کی افتتاحی تقریب میں صرف وہی ایتھلیٹس شرکت کریں گے جن کے مقابلے پہلے ہفتہ میں شیڈول ہوں گے۔ تمام کھلاڑی اولپک ویلج میں اپنے مقابلے سے صرف پانچ دن پہلے پہنچیں گے اور آخری میچ کے بعد کم سے کم وقت وہاں گزاریں گے۔ منتظمین نے کہا کہ ہم ایک وقت میں کم سے کم افراد کو رکھنا چاہتے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے متعلق تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا آسان ہو۔ واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس کو  کورونا وائرس کی عالمی وباکی وجہ سے ایک سال کے لئے ملتوی کردی گیا تھا جو اب  23 جولائی تا 8 اگست 2021کو شیڈول ہے۔ میگا ایونٹ میں 10لاکھ سے زیادہ کھلاڑی جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں آئیں گے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر نے تمام فیڈریشنز اور کمیٹیوں کو قواعد و ضوابط کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں ہیں۔

سپر ویمن فٹ بال لیگ میں عمدہ پرفارمنس دکھاؤنگی، شیلا زون

سویڈن کی ویمن فٹبالر  شیلا زون نے کہا ہے کہ فٹ بال بچپن کا شوق ہے اور ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے میری کوشش ہوگی کہ میں ٹیم میں عمدہ پرفارمنس کی بدولت جگہ بنائے رکھوں انہوں نے کہا کہ سویڈن میں ویمن فٹبالرز کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور ہر کھلاڑی قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتی ہے۔

 مستقبل میں کھیلے جانے والی فٹبال لیگ میں عمدہ پرفارمنس کیلئے تیار ہوں۔ امید ہے کہ ٹیم اس لیگ میں شاندا ر پرفارمنس کا مظاہرہ کرے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔ٹیم کی کھلاڑی محنت کررہی ہیں مزید کہا کہ میرے کھیل کا مقصد دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنا ہے اور اسکے لئے میں بہت محنت کرتی ہوں۔ آئندہ میچز میں ٹیم کی جانب سے زیادہ سے زیادہ گول کرنا میرا مقصد ہوگا۔

مزید :

ایڈیشن 1 -