ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں،رضوانہ یاسمین

 ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں،رضوانہ یاسمین

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر پاکستان کی ویمن ہاکی ٹیم کی کپتان رضوانہ یاسمین نے کہا کہ ویمن ہاکی ٹیم کی کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں اور کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے امید ہے کہ مستقبل میں کھیلی جانے والے میچز میں ٹیم کامیابیوں کے سفر کا آغاز کرے گی انہوں نے کہا کہ ملک میں ہاکی میں ویمن کھلاڑی جس تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں خوش آئند بات ہے بطور کپتان میری کوشش ہے کہ میں ہر میچ میں عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کروں رضوانہ نے مزید کہا کہ ملک میں کھیلوں کی سر گرمیوں کا آغاز بہت خوش آئند ہے

 مگر ابھی کورونا ختم نہیں ہوا ہے لوگوں کو اس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ پی ایچ ایف ملک میں قومی کھیل ہاکی کی ترقی کے لئے بہت اچھے اقدامات کررہا ہے۔

جس کے مستقبل میں بہت اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -