سہیل اختر نے غیر معمولی انفرادی کارکردگی کو ہدف بنالیا

  سہیل اختر نے غیر معمولی انفرادی کارکردگی کو ہدف بنالیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ اچھی پرفارمنس کے لیے بڑی محنت کی ہے، کپتان اچھا پرفارم کرے تو ٹیم پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے میں اپنی پرفارمنس سے ٹیم کیلئے آسانیاں پیدا کروں گا۔لاہور قلندرز کل پشاور زلمی کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی۔کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے سال بھر متحرک رہنے والی فرنچائز لاہور قلندرز کی قیادت کرنا اعزاز ہے۔ میں نے زندگی میں بہت مشکلات دیکھی ہیں میرا یہاں تک سفر بڑا ٹف رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے لیے ٹرائیلز دینا ہی میرے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ہے، عاقب جاوید اور ثمین رانا نے مجھے موقع دیا۔سہیل اختر نے کہا کہ مجھ پر بہت کام کیا گیا مجھے ٹرینر دیا گیا، میرا ڈائٹ پلان بنایا گیا میں نے سب پر سختی سے عمل کیا اور پھر سب کی توقعات پر پورا اْترنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ اچھا پرفارم کروں اور ٹیم کو جتواؤں ٹیم کا کمبی نیشن بھی اچھا ہے، گزشتہ ایڈیشن میں فائنل ہارے اب فائنل جیتنا ہدف ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -