پی ایس ایل 2021ء ٹرافی کی تصاویر جاری
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کی ٹرافی کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔پاکستان سپر لیگ کا آغاز ایک رنگا رنگ تقریب سے کراچی میں ہوا جس کے بعد دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور کوئٹہ کی ٹیموں کے درمیان افتتاحی میچ ہوا۔پی سی بی نے پی ایس ایل کی انتہائی خوبصورت ٹرافی کی تصاویر افتتاحی تقریب سے چند گھنٹے قبل جاری کر دیں جنہیں خوب پسند کیا جا رہا ہے۔