موٹروے بداخلاقی کیس، پولیس نے ملزمان کا چالان جمع کروادیا

 موٹروے بداخلاقی کیس، پولیس نے ملزمان کا چالان جمع کروادیا

  

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت میں موٹروے پر بداخلاقی کرنیوالے ملزموں کاپولیس نے چالان جمع کروا دیا مقدمہ کا چالان 200سے زائد صفحات پر مشتمل ہے پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں ملزمان کو قصور وار قرار دیا گیا چالان میں 40 گواہوں کو شامل کیا گیاہے گواہان میں متاثرہ خاتون، مقدمے کا مدعی اور 15 پر کال کرنیوالا شخص بھی شامل ہے چالان میں مزیدکہا گیا ہے کہ عابد ملہی اور شفقت نے خاتون کے ساتھ ڈکیتی اور بداخلاقی کی، ان کی شناخت پریڈ جیل میں کرائی گئی ملزمان کا ڈی این اے بھی کروایا گیا جو میچ کر گیا جبکہ متاثرہ خاتون کا بیان بھی ریکارڈ کیا گیا دونوں ملزمان نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اقرار کیاہے جیل ٹرائل میں سپیشل پراسکیوٹر وقار عابد، حافظ اصغر اور عبدالجبار پیش ہوں گے۔

دونوں ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے موٹر وے پر خاتون کو بداخلاقی کا نشانہ بنایا اور ڈکیتی کی ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمہ درج ہے،یادرہے کہ ملزمان کے خلاف جیل میں ٹرائل کیا جائے گا،  اس حوالے سے محکمہ داخلہ پہلے ہی نوٹیفیکیشن جاری کر چکا ہے۔

مزید :

علاقائی -