پیپر لیک مقدمہ میں ملوث ملزم کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت منظور

پیپر لیک مقدمہ میں ملوث ملزم کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن صہیب احمد رومی نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کے پیپر لیک کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد اویس کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت 2لاکھ  کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی تفتیشی افسر نے ریکارڈ عدالت میں پیش کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ملزم کا دوران تفتیش ملزمان سے تعلق ظاہر نہیں ہوا،ملزم کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا جبکہ ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ان کا موکل بے قصور ہے،حقائق کے برعکس اسے مقدمہ میں نامزد کیا گیاہے، عدالت سے استدعاہے کہ درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

مزید :

علاقائی -