گھر کی دعویدارخاتون کی درخواست پراداکارہ میرا کے وکلاء کا جواب داخل 

 گھر کی دعویدارخاتون کی درخواست پراداکارہ میرا کے وکلاء کا جواب داخل 

  

لاہور(نامہ نگار)اداکارہ میرا کے گھر کی دعویدار خاتون کی درخواست پراداکارہ میرا کے وکلاء نے سول کورٹ میں جواب داخل کروادیا سول جج نے خاتون تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی اداکارہ میرا کے وکلاء کا موقف ہے کہ ان کی موکلہ نے غلطی بیانی اور دھوکا دہی سے مکان اپنے نام نہیں کروایا اداکارہ میرا قانونی طور پر گھر کی مالک ہیں عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لئے طلب کرلیا درخواست گزارتسلیم کوثر کا موقف ہے عتیق الرحمان نے گھر کی رقم ادا کی اداکارہ میرا نے دھوکا دہی سے گھر اپنے نام کروایا اداکارہ میرا قانونی طور پر گھر کی مالک نہیں ہے۔

مزید :

علاقائی -