کسٹمزحکام نے سمگل شدہ کار پکڑ لی 

کسٹمزحکام نے سمگل شدہ کار پکڑ لی 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) کسٹمز انٹیلی جنس نے کامیاب کارروائی کر کے ایک مال کی پارکنگ میں کھڑی سمگل شدہ مرسیڈیز بینز کار قبضے میں لے لی کسٹمز حکام کے مطابق قبضے میں لی گئی کار کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے اور اس کے مالک کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

 ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس سید اسد رضا رضوی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر حسن فرید، ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد لیاقت کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مار کر سمگل شدہ کار قبضے میں لی۔ بتایاگیا ہے کہ سمگل شدہ مرسیڈیز کار جوہر ٹاؤن کے رہائشی انیس عثمان کے زیر استعمال تھی۔

مزید :

علاقائی -