بچیوں کو بیرون ملک سمگل کرنیوالی ملزمہ کی درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی 

 بچیوں کو بیرون ملک سمگل کرنیوالی ملزمہ کی درخواست ضمانت پرسماعت ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اداکارہ صوفیہ مرزا کی ننھی بچیوں کو بیرون ملک سمگل کرنے والی ملزمہ کی درخواست ضمانت کی مزید سماعت 22فروری تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو بحث کیلئے طلب کرلیا ملزمہ صدف ناز نے بعد از گرفتاری درخواست ضمانت دائر کررکھی ہے ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے درخواست ضمانت پر سماعت کی صوفیہ مرزا کاموقف ہے کہ میرے بچے دس سال سے اغوا کررکھے ہیں میری بچیوں کو ہیومن ٹریفکنگ کے ذریعے سمگل کیا گیا۔

میرے بچیوں کے نام اور ولدیت جعلسازی کے زریعے بدلے گئے،سابق شوہر،بھی بچوں کے اغوا میں ملوث ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزمہ کی درخواست ضمانت خارج کی جائے۔

مزید :

علاقائی -