خواجہ آصف کو عدالت میں 2مارچ کو پیش کرنے کا حکم 

  خواجہ آصف کو عدالت میں 2مارچ کو پیش کرنے کا حکم 

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کے خلاف گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا احتساب عدالت کے جج محمداکمل خان نے خواجہ آصف کے تحریری حکم نامہ جاری کیاہے،عدالتی تحریری حکم نامہ میں کہا گیاہے کہ خواجہ آصف کو ہسپتال میں آئی وارڈ میں داخل ہونے کی بنا کر عدالت پیش نہیں کیا گیا خواجہ آصف کی روبکار عدالت کے روبرو پیش کی گئی جبکہ نیب پراسکیوٹر کے مطابق خواجہ آصف کے خلاف انکوائری کو اپ گریڈ کردیا گیا ہے نیب وکیل کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس دائر کردیا جائے گا خواجہ آصف کو آمدنی سے زائد اثاثوں کے کیس میں نیب نے گرفتار کیا تھا،خواجہ آصف جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں،عدالتی حکم میں  2مارچ کو خواجہ آصف کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیاگیاہے۔

مزید :

علاقائی -