پنجاب پولیس: چوری شدہ گاڑی کی نشاندہی کرکے الرٹ جاری کرنیوالا سافٹ ویئر تیار 

پنجاب پولیس: چوری شدہ گاڑی کی نشاندہی کرکے الرٹ جاری کرنیوالا سافٹ ویئر تیار 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)چوری کرکے گاڑی اب شہر سے لے جانا مشکل ہوگا، پولیس نے چند سیکنڈز میں گاڑی کی نشاندہی کرکے الرٹ جاری کرنے والا جدید سافٹ ویئر تیار کرلیا  سافٹ ویئر میں 10 ملین ڈرائیونگ لائسنس کا ریکارڈ، 1لاکھ سے زائد چوری کی گاڑیوں اور 15 لاکھ کریمنلز کا ڈیٹا موجود ہے آئے روز گاڑی چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو روکنے کیلئے پنجاب پولیس نے جدید سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ لاہورکے داخلی و خارجی راستوں پر جدید سافٹ ویئر کی مدد سے نصب کیمروں سے نمبر پلیٹس کے ذریعے گاڑی کی تفصیلات پتہ لگ سکیں گی چوری کی گاڑی، جعلی نمبر پلیٹ اور کسی دوسری گاڑی کی نمبر پلیٹ استعمال کرنے والی گاڑی کا الرٹ فوری طور پر متعلقہ ڈویژنل ایس پی کے کنٹرول روم کو جائے گا شہر میں 50 کے قریب مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں پر پائلٹ پراجیکٹ میں کامیابی کے بعد کیمروں کی تنصیب کردی جائے گی سافٹ ویئر میں پنجاب اور سندھ کی چوری کی گاڑیوں اور ایس پی سی آر او لاہور کا ڈیٹا موجود ہے۔

 اس سے قبل سیف سٹی اتھارٹی اور لاہور پولیس کی جانب سے بھی کار چوری روکنے کے کیمرے نصب کئے گئے لیکن خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

مزید :

علاقائی -