گلوکارہ میشا شفیع سمیت 6گواہان جرح کیلئے طلب 

 گلوکارہ میشا شفیع سمیت 6گواہان جرح کیلئے طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اظہر اقبال رانجھا نے سیشن عدالت نے گلوکار علی ظفر کی ہتک عزت کی درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ہے،عدالتی حکم میں گلوکارہ میشا شفیع سمیت دیگر چھ گواہوں کو جرح کیلئے طلب کیا ہے عدالتی حکم میں مزید کہا گیاہے کہ میشا شفیع کے وکیل ہر حال میں میشا شفیع سمیت دیگر گواہوں کو عدالت میں پیش کریں،لینا غنی عدالت میں پیش ہوئی اور اپنا بیان قلمبند کروایاہے میشا شفیع کے وکیل کی استدعا پر لینا غنی پر جرح کا حق محفوظ کیا جاتا ہے، گلوکارہ علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -