ہتک عزت کا دعویٰ، اسد خٹک کے جواب داخل نہ کرانے پردوبارہ نوٹس 

ہتک عزت کا دعویٰ، اسد خٹک کے جواب داخل نہ کرانے پردوبارہ نوٹس 

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے اداکارہ وینا ملک کی جانب سے 100کروڑ روپے کے ہتک عزت کے دعویٰ میں سابق شوہر اسد خٹک کی جانب سے جواب داخل نہ کرانے پردوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ایڈیشنل سیشن جج یاسر حیات باجوہ نے وینا ملک کی درخواست پر سماعت کی،اداکارہ وینا ملک نے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر سابق شوہر پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کررکھا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ اسکے سابق شوہر اسدخٹک سوشل میڈیا اور میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات عائد کررہا ہے سابق شوہر سے خلع لے رکھی ہے بچوں کو عدالت نے میرے حوالے کیا سابق شوہر کے جھوٹے الزامات عائد کرنے سے انکی شہرت متاثر ہورہی ہے  سابق شوہر بلیک میل کرنے کیلئے الزامات عائد کررہا ہے عدالت سے استدعاہے کہ مذکورہ بالا ہرجانے ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -