شہباز تتلہ قتل کیس، گواہان بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب

 شہباز تتلہ قتل کیس، گواہان بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم سلیم نے سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ کے قتل کیس کی سماعت3 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے گواہان کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کر لیا گزشتہ روزملزمان کو جیل حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا،سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی مفخر عدیل ملزم ہے  قتل کیس کے دیگر شریک ملزمان میں اسد سرور اور عرفان علی ہیں،شہباز تتلہ کے اغوا کا مقدمہ 7 فروری 2020 کو تھانہ نصیر آباد میں درج کیا گیا تھا،سابق ایس ایس پی مفخر عدیل  نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر قتل کیا،ملزمنے غیرت کے نام پر اپنے قریبی دوست کو ساتھیوں کے ساتھ مل کرقتل کیا، مقتول کے ایس ایس پی کی بیوی سے تعلقات تھے  ر عدیل کے علاوہ دیگر ملزمان میں اسد بھٹی اور کانسٹیبل عرفان بھی قتل میں ملوث ہیں،دوران تفتیش مفخر عدیل نے شہباز تتلہ کو درندگی سے قتل کرنے کا اعتراف کیامفخر عدیل نے مزیداعتراف کیا ہے کہ اس نے شہباز تتلہ کو درندگی سے قتل کر کے نعش کو تلف کر دیا تھا ملزم نے تیزاب کا ڈرم پھینکنے کی جگہ کی بھی نشاندہی بھی کی ہے۔

مزید :

علاقائی -