شاہدرہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا
شاہدرہ(نمائندہ پاکستان) تھانہ شاہدرہ کے علاقہ 25نمبر سٹاف پر قاسم علی پراپرٹی ڈیلر سے 3آدمیوں نے گن پوائنٹ پر ویگو ڈالہ،موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے توقاسم علی نے فوری 15پر کال کی توایس پی سٹی فراز احمدکے حکم پر ڈی ایس پی شاہدرہ عثمان حیدر کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس میں ایس ایچ او شاہدرہ ناصر حمیداے ایس آئی سہیل اور اعجاز اے ایس آئی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو ڈالے سمیت پکڑ لیا پکڑے جانیوالے ملزمان میں محمد انور،روزی خان اور امجد پرویز وغیرہ تھے شاہدرہ پولیس نے بڑے جدید طریقہ سے ملزمان کو پکڑ کر موبائل نقدی اور ڈالہ بھی برآمد کر لیا شاہدرہ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایف آئی آر درج ہونے سے پہلے ہی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیااہل شاہدرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایس پی عثمان حیدر کی تعیناتی سے علاقہ میں جرائم میں واضح کمی آئی ہے،اہل علاقہ نے سی سی پی او کو ریڈنگ پارٹی کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کی بھی اپیل کی۔