کئی ڈراموں میں اہم کردار ادا کررہی، خرد حیات

کئی ڈراموں میں اہم کردار ادا کررہی، خرد حیات

  

  لاہور(فلم رپورٹر) معروف اداکارہ وماڈل خرد حیا ت نے کہا کہ میں ان دنوں پی ٹی وی سمیت کئی نجی چینلز کیلئے بنائے جانے والے ڈراموں میں اہم نوعیت کے کردار ادا کررہی ہوں۔ خرد حیات نے کہا کہ آپ کے الفاظ کسی کی زندگی برے طریقے سے متاثر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا ایک فتنہ ہے یا ہم انسانوں کی سوچ فتنہ ہے۔انہوں نے لکھاکہ کسی بارے میں سوشل میڈیا پر لکھتے ہوئے سو مرتبہ سوچیں کیونکہ آپ کے الفاظ کسی کی زندگی پر برا اثر ڈال سکتے ہیں۔خرد حیات نے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے لکھاکہ کسی کی ذاتی زندگی میں دخل دینے سے گریز کریں کیونکہ کسی کی برباد کرنے اورکسی کا گھر خراب کرنے میں لمحہ لگتا ہے، لوگوں کے احساسات کی قدر کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں مستقبل میں ایسا کام کرنا چاہتی ہوں جو آنے والی نسلوں کو بھی یاد رہے۔

مزید :

کلچر -