2020 شوبز کے لئے بہت مشکل تھا، اداکار عدنان صدیقی

  2020 شوبز کے لئے بہت مشکل تھا، اداکار عدنان صدیقی

  

لاہور(فلم رپورٹر) ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال ہر ایک کے لئے انتہائی مشکل رہا۔ پاکستان سمیت دْنیا بھر میں ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر جہاں ماہر نفسیات اور سوشل میڈیا صارفین نے مختلف پلیٹ فارمز پر ذہنی صحت کے حوالے سے آگاہی پیغامات جاری کئے تو وہیں شوبز فنکاروں نے بھی ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر اس سے متعلق کچھ پوسٹس شیئر کی ہیں۔  عدنان صدیقی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ WorldMentalHealthDay2020 استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ اس میں کوئی بْرائی یا پریشانی کی بات نہیں کہ کبھی ہم کسی وجہ سے مایوس ہوجاتے ہیں لیکن مایوسی کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیناچاہیے

مزید :

کلچر -