کبھی بھی بیہودہ شاعر ی پرمبنی گیت پیش نہیں کئے،گلوکارہ سائرہ نسیم

کبھی بھی بیہودہ شاعر ی پرمبنی گیت پیش نہیں کئے،گلوکارہ سائرہ نسیم

  

   لاہور(فلم رپورٹر) لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہاکہ کبھی بھی بیہودہ شاعر ی پرمبنی گیت پیش نہیں کئے۔ تھوڑا مگرصاف ستھرا کام کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میرے پرستار مجھے اچھا مانتے ہیں۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ آج تک جتنابھی گایا ہے دل سے گایا ہے اوراسے پرستاروں نے پذیرائی بخشی ہے۔ موسیقی کو پارٹ ٹائم سمجھنے والے کبھی بھی اپنا نام نہیں بناسکتے۔سائرہ نسیم نے کہاکہ بغیر استاد کے موسیقی کی الف ب بھی نہیں آتی۔انہوں نے کہاکہ مجھے موسیقی کرتے ہوئے کئی سال گزر گئے ہیں لیکن آج بھی ریاضت کرتی ہوں کیونکہ اس کے بغیر آپ اپنی آواز کو برقرار نہیں رکھ سکتے۔ 

مزید :

کلچر -