میرا تھیٹر پر کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، فرح ناز

میرا تھیٹر پر کسی سے کوئی مقابلہ نہیں، فرح ناز

  

 لاہور(فلم رپورٹر)سٹیج اداکارہ وپرفارمرفرح نازنے کہا کہ میر اتھیٹر کی دنیا میں کسی سے کوئی مقابلہ نہیں،میں سب کا احترام کرتی ہوں،تمام فنکاروں کو اپنے کام اور پرفارمنس پر بھرپور توجہ دینی چاہیے کیونکہ عزت و مقام محنت اور لگن سے حاصل ہوتاہے کسی بھی میدان میں کامیابی کیلئے جستجو کا ہونا بڑا ضرور ی ہوتا ہے ہمارے شعبے میں کوئی نمبر ون نہیں ہے۔فرح نازنے کہا کہ میں نے اپنے کیرئیر کے دوران جتنا بھی کام کیا اس سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔میں اپنی محنت اور لگن کی وجہ سے مسلسل آگے بڑھ رہی ہوں۔زندگی میں ہرطرح کے کردار اداکرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔

،ٹی وی،فلم اور تھیٹر کے پروڈیوسروں کو چاہیے کہ نئے ٹیلنٹ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں تاکہ نئے فنکاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو اوران کی اصلاحتیں نکھر کر سامنے آسکیں۔

مزید :

کلچر -