سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ نہیں کرنے دینگے،زرقا تیمور

سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ نہیں کرنے دینگے،زرقا تیمور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کی مرکزی رہنماء و سینٹر ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو سینٹ الیکشن ہارس ٹریڈنگ اور اراکین اسمبلی کی خریدوفروخت کی منڈیا ں نہیں، سجانے دینگے، مر یم صفدر اور نوازشر یف کے ہوتے ہوئے شر یف خاندان اور (ن) لیگ کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں ' (ن) لیگ کے پاس صرف احتساب سے بچنے کا ایجنڈہ ہے۔

مر یم بتائے ملکی خزانہ سے لوٹی گئی دولت یہ لوگ کب واپس کر یں گے۔ انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ اورپیپلزپارٹی اور انکے حواری ہر محاذ پر قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں یہ لوگ صرف مال بچاؤ پروگرام کے تحت سب کر رہے ہیں مگر قوم نے انکے پہلے بھی مستر دکردیا ہے اور آئند بھی عوام نہ صرف انکو مسترد کر یں گے۔

 بلکہ ان سے کر پشن اور لوٹ مار کا حساب اور جواب بھی مانگ رہے ہیں جو انکو دینا پڑ یگا۔انہوں نے کہا کہ عوام حکومتی پالیسوں کیساتھ کھڑے ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -