ترقی کرنے کے لئے نسل نو کو ہنر مند بنانا ہو گا،فیصل رفیق

ترقی کرنے کے لئے نسل نو کو ہنر مند بنانا ہو گا،فیصل رفیق

  

لاہور(سٹی رپورٹر) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے موبائل فونز اینڈ اسیسریز مینوفیکچرنگ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فیصل رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہونے کیلئے نئی نسل کو ہنر مند بنانا انتہائی ضروری ہے۔ کمزور معاشی حالات غربت اور بھوک کے حالات میں ملک کی اکثریتی آبادی مفلوک الحال ہے۔ غربت پسماندگی اور ناخواندگی سے نکالنے کیلئے چھوٹے کارخانوں مینوفیکچرنگ یونٹس پر ریاست کو دست شفقت رکھنے کی ضرورت ہے۔

  موبائل فون اسیسریز مینوفیکچرنگ سیکٹر کو جس طرح چائنہ نے موثر اور فعال کرکے دنیا کی جدید ٹیکنالوجی میں اپنا لوہا منوایا ہے پاکستان میں بھی فن اور ہنر کی حوصلہ افزائی سہولیات اور سبسڈیز دے کر ملک میں تعلیمی تدریسی اداروں کے ساتھ قوم کو ہنرمند بنانے کیلئے بھی جامع حکمت عملی بنانا ناگزیر ہے۔ حکومت موبائل فونز اینڈ اسیسریز مینوفیکچرنگ سیکٹر کو ٹیکسز ڈیوٹیز میں ریلیف اور تعاون فراہم کرے تو یہ شعبہ بہتر اور نہایت مثبت نتائج دے گا۔

  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -