اوور سیز پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،شنیلا

  اوور سیز پاکستانی ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں،شنیلا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم اوورسیز پاکستانی روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے اپنا سرمایہ بھیج کر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا اہم کردار ادا کررہے ہیں، موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کو ملک میں سرمایہ کاری کے لئے ہرممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔

، انہوں نے کہاکہ سرمایہ کار ملک میں وسیع پیمانے پر سرمایہ کاری کررہے ہیں جو کہاورسیز پاکستانی حکومت کی کامیاب پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، اورسیز پاکستانی موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو سراہا رہے ہیں، موجودہ حکومت نے اورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہیں، اورسیز پاکستانیوں کے سرمائے سے ہی ملک چل رہا ہے، اورسیز پاکستانیوں کی ملک کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -