غذائی بحران کے منڈلاتے سائے تشویشناک ہیں،صدام اطہر خان

غذائی بحران کے منڈلاتے سائے تشویشناک ہیں،صدام اطہر خان

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ایگریکلچر پروڈیوس ٹریڈرز فیڈریشن کے سیکرٹری اطلاعات صدام اطہر خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی زرعی اجناس فروٹ اور سبزیوں کے معیار کو ذائقے کا اعتراف دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی کرتے ہیں۔ پاکستان جیسے زرعی ملک میں مفلوک الحالی اور غذائی بحران کے منڈلاتے بادل مسائل سے صرف نظر اور عدم توجہی کا مظہر ہے۔ سبزی منڈیوں میں آڑھتیوں کے مسائل مشکلات تحفظات پر ازالے کی بجائے لیت و لعل کسانوں کاشتکاروں کے ساتھ امتیازی سلوک زراعت کاشتکار اور آڑھتی سبزی منڈیوں کی مشکلات میں اضافے کے مترادف ہے۔ 

صوبائی حکومت پنجاب کی سطح پر مارکیٹ کمیٹیز کو سبزی منڈیوں کے مسائل حل کرنے سہولیات فراہم کرنے اور شفافیت یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ لے۔

 سبزی منڈیوں میں آڑھتیوں سے مسائل اور مشکلات زمینی حقائق کو حقیقی معنوں میں مدنظر رکھتے ہوئے ایگریکلچر ریفارمز لائی جائیں۔ سبزی و فروٹ منڈیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرکے حکومت زراعت کاشتکار آڑھتی اور اس سارے بزنس سیکٹر کو مشکلات سے نجات دلانے کیلئے خصوصی احکامات جاری کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -