بیرونی دنیا میں اسلام کیخلاف بڑھتی ہوئی زہر فشانی  قابل مذمت،بابر محمود

 بیرونی دنیا میں اسلام کیخلاف بڑھتی ہوئی زہر فشانی  قابل مذمت،بابر محمود

  

لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ خدمت گروپ کے صدر بابر محمود نے کہا ہے کہ بیرونی دنیا میں اسلام کیخلاف بڑھتی ہوئی زہر فشانی متعصبانہ سوچ اور رویئے مغرب کا ذہنی تعصب اور تنگ نظری ہے۔ اسلام محبت امن پیار رواداری احساس ہمدردی کا دین ہے۔ پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیمات سیرت طیبہ دوسرے انسانوں کے غم بانٹنے محبتیں پھیلانے سے عبارت ہے

  

۔ فتح مکہ اور اسلام کی عرب و عجم پر حاکمیت کا تابندہ و سنہری دور اسلام کے اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک پر مبنی ہے۔ اقوام عالم مسلمانوں کا مقدمہ سمجھے حضور سید الانبیا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عظمت اور تقدس کیلئے مضبوط قوانین بنائے۔ آزادی اظہار رائے کے پیرامیٹرز کا تعین کیا جائے۔ سرور دوجہاں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رحمتہ اللعالمین اور جہان کائنات کیلئے سائبان کرم ہیں۔ حضور تاجدار کائنات کے کروڑوں غلام اپنے آقا و مولا کے نام پر گردنیں کٹا سکتے ہیں۔ لامحدود اور غیر مشروط ایمان اور وفا کے رشتے کی حرمت کا احترام اقوام عالم کا اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے۔ مغرب گستاخانہ حرکتوں کا راستہ سختی کے ساتھ روکے۔ اقوام عالم  مسلمانوں کے جذبات سے مت کھیلیں۔ اقوام متحدہ اور او آئی سی دنیا کے امن کو لاحق اس بڑے خطرے کے اسباب پیدا کرنے والوں کو یگانگت کے ساتھ آگے بڑھ کر روکے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -