حکومت صنعتکاروں کی طرح تاجروں کا بھی سوچے،عتیق الرحمن

حکومت صنعتکاروں کی طرح تاجروں کا بھی سوچے،عتیق الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) صدر اتحاد گروپ بانو بازار اور پیرس مارکیٹ نیو انارکلی حاجی عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں بڑھتے صنعتکاروں پر مہربان حکومت تاجروں بازاروں دکانداروں کی بھی احوال پرسی کرے۔ مہنگائی معاشی بنتے بگڑتے حالات اور منظرنامے کو تاجروں کو شدید غیر یقینی کی صورت حال سے دوچار کردیا ہے۔ تاجروں کو دبانے جھکانے اور گرانے پر مبنی تشکیل پاتی معاشی پالیسیاں ملکی معیشت کی عمارت کی بنیادوں پر شگاف ڈال دیں گی۔ 


حکومت تاجروں کی آواز مطالبات سنے بازاروں مارکیٹوں میں کاروباری حالات موزوں اور سازگار بنائے جائیں۔ تاجروں کو عدم تحفظ کی بجائے اعتماد اور مشکل وقت بحرانی صورت حال میں سہارا دیا جائے۔ تاجروں کے ساتھ ناروا سلوک اور امتیازی رویئے استوار رکھنے کی روایت کو ختم کیا جائے۔ دنیا کی تیز رفتار ترقی کا مقابلہ کرنے کیلئے بزنس سیکٹر کے فعال اور موثر کردار کو مسائل سے نجات دلا کر مضبوط بنایا جائے۔ ٹریڈنگ اور ٹریڈر کو سبسڈیز اور آسانی ملکی معاشی مشکلات کے سفر کو آسانیوں اور خوشحالی میں بدل دے گی۔ حکومت بروقت عوامی فلاح اور معاشی بقا کیلئے فیصلے لے تاکہ قوم بحرانی کیفیت سے باہر نکل سکے۔