بجلی‘ گیس اور تیل کی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی،سونیا

بجلی‘ گیس اور تیل کی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی،سونیا

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے کہا ہے کہ بجلی‘ گیس اور تیل کی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے جس کے بعد لوگ فاقوں تک چلے گئے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ مہنگائی‘ ذخیرہ اندوزی کو کنٹرول کرے۔

انہوں نے کہا کہ جتنی تیزی سے موجودہ حکومت غیرمقبول ہوئی ہے‘ اس کی مثال نہیں ملتی ہے تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کو سخت مایوس کر دیا ہے غریب عوام مہنگائی کے ہاتھوں بہت تنگ آ چکی ہے تحریک انصاف نے انہیں ریلیف دینے والا کوئی کام نہیں کیا انتخابات سے پہلے کئے ہوئے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں ہوا، حکومت اپنی ترجیحات پر غور کرے اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائے ملک میں بیروزگاری، لاقانونیت اور غربت میں اضافے پر حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -