الیکشن پر امن ضمنی انتخابات کرانے میں ناکام رہا،جاوید قصوری

الیکشن پر امن ضمنی انتخابات کرانے میں ناکام رہا،جاوید قصوری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے ضمنی انتخابات کے دوران ڈسکہ سیالکوٹ میں دو افراد کی ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر امن ضمنی انتخابات کروانے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔ ہلاکتوں کی تحقیقات کرتے ہوئے اصل ذمہ داران کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ ضمنی انتخابات کے دوران قواعد و ضوابط کو پامال کیا گیا۔


ہے کہ اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت تک ملک و قوم کو حقیقی قیادت میسر نہیں آسکتی جب تک آرٹیکل 62اور 63پر من و عن عمل درآمد، انتخابی نظام مضبوط، الیکشن کمیشن غیر جانبدار اور پیسے کا لین دین مکمل طور پر ختم نہیں کردیا جاتا۔ فرسودہ نظام کی وجہ سے جو جتنا بڑا چور،ڈاکو ہے اس کو اتنا ہی بڑا عہدہ دے دیا جاتا ہے۔ وزیر اعظم نے ”دو نہیں ایک پاکستان“ کا نعرہ لگایا تھا مگر پاکستان کے 22کروڑ عوام نے دیکھا کہ کیسے اسلام آباد کی سڑکوں پر چار افراد کو کچل دیا گیا اور ذمہ داران کے خلاف کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 74برسوں سے ملک میں فرسودہ نظام چل رہا ہے۔ اس کاخاتمہ ناگزیر ہوچکا ہے۔ وزیر اعظم کو سینٹ انتخابات میں اپنے جن افراد کے بکنے کا خدشہ ہے انکے خلاف تحقیقات کروائیں اور ان کو پارٹی سے نکال کر مثال قائم کریں۔ محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ عوام نے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کو آزمالیا ہے۔ سب سٹیٹس کو کی پیداوار تھے اور انہوں نے اسی کو تقویت دی۔ ملک میں حقیقی اپوزیشن کا کردار صرف اور صرف جماعت اسلامی ادا کررہی ہے۔ ہم نے ہر سطح پر عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بات کی ہے۔