ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کو عبرتناک شکست ہوئی،عمر کسانہ

     ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کو عبرتناک شکست ہوئی،عمر کسانہ

  

   لاہور(نمائندہ خصوصی)تحر یک انصاف کے رہنماء عمر کسانہ نے کہاکہ ڈسکہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کو الیکشن میں عبرتناک شکست ہوئی ہے، ن لیگ کی پروپیگنڈا بریگیڈ کی رات کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں، انہوں نے کہاکہ نوازشر یف پاکستان واپس آئیں گے اور نہ ہی کبھی (ن)لیگ کو کبھی اقتدار ملے گا بلاول بھٹو بھی سیاسی فلم میں بس بڑھکیں ہی ماریں گے ' کر پشن ہی تمام مسائل کی جڑہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں موجودہ حکومت کرپشن کو جڑوں سے ختم کر نے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے شر یف خاندان نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے انکو حساب دینا ہی پڑ یگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے بارے میں سب جانتے ہیں وہ قوم سے جو بھی وعدہ کر تے ہیں اس ہر صورت پورا کرتے ہیں۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -