حکومت عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر رہی ہے،چودھر ی سجاد نذیر
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی گلف اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری پی آر چودھری سجاد نذیر نے کہا ہے کہ حکومت بجلی اور نرخوں میں اضافہ کر کے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر رہی ہے بجلی کے نرخوں اور گیس کی قیمت میں ہر ماہ اضافہ پہلے سے مہنگائی اور بے روزگاری میں پھنسے عوام کی پریشانی بڑھاتا ہے، انہوں نے کہا کہ نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام سے بجلی کے نرخوں میں 1.53 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا ہے۔ جبکہ سوئی گیس کمپنی نے مجموعی طور پر 2فیصد اضافہ کیا، جو13.42 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے نام پر ہر ماہ اضافہ کیا جاتا ہے، جبکہ حکومت مستقل طور پر قریباً دو روپے فی یونٹ بڑھا چکی ہے،اس طرح فیول ایڈجسٹمنٹ ہر ماہ کے لئے ہوتی اور اسے بلوں کا حصہ بنا دیا جاتا ہے۔
، جو عوام کے ساتھ سخت زیادتی ہے۔