سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے خراب ہونے کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

سیف سٹی اتھارٹی کے کیمرے خراب ہونے کے خلاف اسمبلی میں قرارداد جمع

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)سیف سٹی اتھارٹی کے اڑھائی ہزار کیمرے خراب ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔2015میں شہباز شریف حکومت نے ترکی کی طرز پر لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی قائم کی۔ابتدائی طور پر لاہور شہر میں 8ہزار کیمرے نصبت کیے گئے۔

لاہور میں اب اڑھائی ہزار کیمرے خراب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔آئے روز شہر میں چوری،ڈکیتی اور دیگر جرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔سیف سٹی اتھارٹی مجرموں کو گرفتار کرنے کی بجائے شہریوں کے چالان کرنے میں مصروف ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا کہ سیف سٹی کے خراب کیمروں کو فوری ٹھیک کرایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -