(ن) لیگی غنڈوں نے الیکشن میں کھلی بدمعاشی کی،غلام محی الدین

(ن) لیگی غنڈوں نے الیکشن میں کھلی بدمعاشی کی،غلام محی الدین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف شمالی لاہور کے صدر غلام محی الدین نے کہاکہ ن لیگی غنڈوں نے الیکشن ڈے پر کھلی بدمعاشی کی، ضابطہ اخلاق اور قانون کی دھجیاں بکھیری گئیں،  ڈسکہ کاپرامن الیکشن خراب کرنے کا ذمہ دار شرپسند ٹولہ ہے،  ڈسکہ پرامن الیکشن کو ن لیگی غنڈوں کا پُرتشدد بنانے کے واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،ن لیگی ممبران اسمبلی غنڈو ں کے ہمراہ حلقے میں دندناتے پھرتے رہے،غلام محی الدین دیوان نے فائرنگ سے جان بحق ہونے والے کارکنوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا، قاتلوں کو قرار واقعہ سزا دلوائیں گے، جان بحق ہونے والے کارکنوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی، تحرک انصاف متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -