آگے بڑھنے کیلئے متحد ہونا ہو گا، مولانا فضل الرحمن بن محمد

آگے بڑھنے کیلئے متحد ہونا ہو گا، مولانا فضل الرحمن بن محمد

  

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ملت اسلامیہ کو اتحاد‘ یکجہتی‘ یکتا سوچ کی جتنی ضرورت آج ہے کبھی نہیں تھی۔ یہ بات انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا ہمارا اتحاد ہی ہمیں پستیوں سے نکال سکتا ہے۔ نفرتوں کے خاتمے کے لئے دینی اختلافات کو چھوڑ کر مفاہمت اور برداشت کو فروغ دینا ہو گا۔ سیاسی‘ دینی رہنما اور حکمران نفرت آمیز بیانات سے گریز کریں۔ قرآنی تعلیم صرف یہ ہے کہ کفار کے خلاف اپنی طاقت جمع کرو جبکہ ہم آپس میں دست و گریبان ہیں۔ بات صرف وہ کریں جو ملک و ملت کے مفاد میں ہو۔ ہمیں خود تفرقہ بازی‘ منافقت‘ عداوت اور مخالفت برائے مخالفت کی طرز زندگی سے باہر آنا ہو گا۔

۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام دشمن ہمارا اتحاد دیکھ کر خود ہی سازشوں سے باز آ جائیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -