پنجاب یونیورسٹی ایپکا قائدین کا دھرنے سے واپسی پر شاندار استقبال

پنجاب یونیورسٹی ایپکا قائدین کا دھرنے سے واپسی پر شاندار استقبال

  

لاہور(پ ر)پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹو اینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن اورایپکا لاہور ڈویژن کے صدر ناصر رحمت اور وفد کا اسلام آباد میں کامیاب احتجاج اور دھرنے سے واپسی پر اولڈ کیمپس میں شاندار استقبال ،پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹواینڈ ٹیکنیکل سٹاف ایسوسی ایشن اورایپکا لاہور ڈویژن لاہورکے صدر ناصر رحمت، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری ظفر گوندل چیئرمین اور نائب صدر  ایپکا پنجاب جاوید اقبال شرقپوری ایگزیکٹو ممبرز کاشف حمید کاشف کریم شہزاد کھوکھر،عمر خان اعجازچودھری، سلیم حقانی، محمد حسن اور دیگر ملازمین گریڈ 1تا 19  کی تنخواہوں میں 5 2 فیصد اضافے اور دیگر مطالبات کی منظوری  کے بعد اولڈ کیمپس پہنچنے پر پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔کالج آف فارمیسی،فائن آرٹس،پی یو سی آئی ٹی اوریئنٹل کالج اور ہیلے کالج آف بنکنگ اینڈ فنانس کے ملازمین کی جانب سے ایسوسی ایشن اور ایپکا قائد محمد سلطان مجددی  کے لئے پرجوش نعرے بازی کی گئی۔صدر ناصر رحمت نے کہا کہ انھیں اپنی ٹیم پر  فخر ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -