جامعہ کا ہر ملازم دیوار میں اینٹ کی مانند ہے وی سی پشاور یونیورسٹی
پشاور (سٹی رپورٹر) پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا کہ جامعہ کا ہر ملازم دیوار میں اینٹ کی مانند ہے، جب تک تمام ملازمین ایک ساتھ مل کر اسی طرح محنت اور لگن سے کام کرتے رہینگے تب تک یونیورسٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہوئے ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کے لئے بہترین سکالرز مارکیٹ میں بھیجنے کی قائل ہو گی ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر نے گزشتہ روز مختلف شعبہ جات کے ڈینز اور فیکلٹی سے ملاقات میں کیا ملاقات اساتذہ کی جانب سے سیلف سپورٹ ایوننگ شفٹ کلاسز سے بائکاٹ پر طلبہ کی جانب سے احتجاج کے تناظر میں منعقد کی گئی تھی میٹنگ کا مین ایجنڈا اساتذہ کو جامعہ کا موجودہ مالی بحران اور اس بحران سے نمٹنے کے لئے صوبائی اور وفاقی اداروں کے ساتھ جامعہ پشاور کے روابط کی تفصیلات شامل رہنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیوں پر بھی بات چیت ہوئی جسمیں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عابد، ڈین سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد جہانزیب خان، ڈین لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال، رجسٹرار جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر یورید احسن ضیاء، ٹرئژرر عائشہ سلمان، ڈپٹی ٹریژرر مظہر اللہ، شعبہ فارمیسی، شعبہ میتیمیٹکس، شعبہ پولیٹیکل سائنس کے تمام اساتذہ نے شرکت کی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ادریس نے شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبائی حکومت کی جانب سے ایک سو پنتالیس میلین گرانٹ ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔اور کہا کہ صوبائی حکومت نے مزید تین سو ملین گرانٹ دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ملاقات میں تمام اساتذہ نے یقین دہانی کرائی کہ یونیورسٹی بد ترین مالی خسارے سے دو چار ہے اور ہم اس مشکل گھڑی میں سب مل کر ٹیم کی صورت میں کام کرینگے اس موقع پر۔رجسٹرار پشاور یونیورسٹی نے تمام فیکلٹی ممبران کویونیورسٹی کی آمدن، گرانٹ، فنڈز اور اخراجات کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔