صوابی میں چوروں  نے گھر کا صفایا کردیا 

صوابی میں چوروں  نے گھر کا صفایا کردیا 

  

صوابی(بیورورپورٹ) موضع پنج پیر میں نامعلوم چوروں نے گھر میں داخل ہو کر لاکھوں روپے نقدی اور زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے۔ محمد اشفاق نے تھانہ صوابی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ شب ان کے گھر نامعلوم افراد داخل ہو گئے اور کمرے میں موجود بکس سے دو لاکھ چوبیس ہزار روپے، دس تولے سونا اور ساٹھ ریال چوری کر کے فرار ہو گئے صوابی پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -